سرمہ در گلو

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - [ کنایۃ ]  خاموش، چپ (سرمہ کھا جانے سے آواز بیٹھ جاتی)؛ بولنے سے معذور۔ "چنانچہ سرمایہ درگلو نواب بیگم ظفر کے اشعار گنگناتی رہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، گردش رنگ چمن، ١٥١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سرمہ' کے بعد فارسی اسم 'در' کے ساتھ فارسی ہی سے اسم 'گلو' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩٢ء سے "دیوان محب" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ کنایۃ ]  خاموش، چپ (سرمہ کھا جانے سے آواز بیٹھ جاتی)؛ بولنے سے معذور۔ "چنانچہ سرمایہ درگلو نواب بیگم ظفر کے اشعار گنگناتی رہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، گردش رنگ چمن، ١٥١ )